29 اگست، 2012، 11:24 AM

ہندوستانی سپريم کورٹ میں اجمل قصاب کي موت کی سزا برقرار

ہندوستانی سپريم کورٹ میں اجمل قصاب کي موت کی سزا برقرار

مہر نیوز/29 اگست 2012: ہندوستانی سپريم کورٹ نے اجمل قصاب کي اپيل مسترد کرتے ہوئے اُس کي سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی سپريم کورٹ نے اجمل قصاب کي اپيل مسترد کرتے ہوئے اُس کي سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ اجمل قصاب کوممبئي کي خصوصي عدالت نے6مئي2010کوپھانسي کي سزاسنائي تھي،ممبئي ہائيکورٹ نے6مئي2010کواجمل قصاب کي موت کي سزاکي توثيق کي تھي،ہندوستانی قانون کي مطابق سزائے موت کي سزاکي توثيق ہائيکورٹ سے لازمي ہوتي ہے اجمل قصاب نے جولائي2011ميں سزاکے خلاف سپريم کورٹ ميں درخواست دائرکي تھي،قصاب کوعدالت نے جنگ چھيڑنے،دہشت گردي کي سازش جيسے الزامات ميں مجرم قراردياتھا اوراُسے قتل اوراقدام قتل جيسے مختلف الزامات پرسزائے موت سنائي تھي۔ چھبيس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئي کے مختلف مقامات پر دس مسلح افراد نے حملہ کيا تھا جس کے نتيجے ميں سوائے اجمل قصاب کے باقي تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر ديا گيا تھا۔ ان حملوں ميں تقريبا ايک سو ستر افراد ہلاک ہوگئے تھےساٹھ گھنٹوں سے زيادہ جاري رہنے والي اس لڑائي ميں ممبئی کے بڑے ہوٹلوں، ريلوے اسٹيشن اور کلچرل سينٹر کو بھي نشانہ بنايا گيا تھا ممبئي کي سيشن عدالت ميں اجمل قصاب پر مقدمہ چلايا تھا اور موت کي سزا سنائي گئي تھي بعد ميں ممبئي ہائي کورٹ نے بھي اس سزا کي توثيق کر دي تھي ۔قصاب کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے ریلوے سٹیشن، تاج ہوٹل، اوبیرائے ہوٹل، ناریمن ہاؤس اور لیوپولڈ کیفے پر ایک ساتھ حملہ کیا تھا۔ اس میں متعدد غیر ملکی سمیت 166 افراد ہلاک اور 238 زخمی ہوئے تھے

News ID 1683753

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha